Home Press Release فیصلے سے بابری مسجد کی شرعی حیثیت تبدیل نہیں ہوگی۔

فیصلے سے بابری مسجد کی شرعی حیثیت تبدیل نہیں ہوگی۔

by WahdatVision - Oct 11 2019

تحریک وحدتِ اسلامی ہند کے کل ہند امیر مولانا عطاء الرحمن وجدی نے بابری مسجد کے مقدمہ میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلہ پر اپنے فوری ردّ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ انصاف اور قانون کے بجائے سیاسی اغراض و مفاد کے لئے ہندو آستھا کی بنیاد پر دیا گیاہے ۔ اس لئے اس فیصلہ کی تائید نہیں کی جاسکتی۔ اگرچہ فوری طور پر یہ فیصلہ نافذ ہو جائے گا۔ مگر اس سے مسجد کی شرعی حیثیت و اہمیت تبدیل نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں افسوس ہے کہ عدالت عالیہ سے بابری مسجد کو انصاف نہیں مل سکا۔ ملک کے ممتاز ماہر قانون اور اہم شخصیات نے اس فیصلہ سے صریحاً اختلاف کیا ہے۔ امید کی جانی چاہئے کہ اب نہیں تو آئندہ بابری مسجد کو انصاف مل سکے گا۔ انشاء اللہ

Share:
Share Tweet Share