Home Press Release ہم عدل و انصاف اور امن و امان چاہتے ہیں

ہم عدل و انصاف اور امن و امان چاہتے ہیں

by WahdatVision - Nov 05 2019

نئی دہلی، وحدت اسلامی ہند کے پریس نوٹ کے مطابق امیر وحدت اسلامی ہند مولانا عطاء الرحمن وجدی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم ان حالات میں عدل و انصاف اور امن و امان چاہتے ہیں۔ وہ بابری مسجد فیصلے کے مضمرات پر گفتگو کررہے تھے۔ مولانا وجدی نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ہماری طرف سے مقدمہ کی پیروی جس طرح ہوئی ہے اور ثبوت و دلائل سے جس طرح بات کہی گئی ہے اس سے ہمیں یہ توقع ہے کہ عدالت عظمیٰ کا فیصلہ مسلمانوں کے حق میں آئیگا۔ ان شاء اللہ۔ ہمیں اللہ کی ذات پر بھروسہ کرنا چاہئے۔ ہندوستان کے تمام شہریوں سے مولانا نے اپیل کی ہے کہ عدالت کے فیصلے پر صبر و تحمل کا اظہار کیا جائے۔ فریقین خوشی یا غصہ میں آپے سے باہر نہ ہوں اور ایسی کوئی حرکت نہیں ہونی چاہئے جو خلاف شریعت ہو ۔ مولانا نے شریعت کے تناظر میں اسلامی موقف کا بھی اعادہ کیا کہ جو مسجد ایک مرتبہ مسجد بنا دی جاتی ہے وہ ہمیشہ مسجد ہی رہتی ہے۔ اس لئے بابری مسجد مسجد تھی، مسجد ہے اور مسجد رہے گی۔ مسلمانوں کا یہ موقف شریعت اسلامیہ کی روشنی میں یاد رکھا جانا چاہئے۔ یہ بھی بھولنا نہیں چاہئے کہ فیصلے سے زیادہ موقف کی اہمیت ہوتی ہے۔ پریس سکریٹری

Share:
Share Tweet Share