Home Press Release وحدت کا میڈیا اورینٹیشن ورکشاپ اورنگ آباد میں

وحدت کا میڈیا اورینٹیشن ورکشاپ اورنگ آباد میں

by WahdatVision - Aug 22 2019

اورنگ آباد___ موجودہ حالات میں ذرائع ابلاغ کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ پرنٹ میڈیا‘ الیکڑونک میڈیا کے علاوہ شوشل میڈیا نے اب سے زیادہ اثر ڈالنا شروع کردیاہے۔ معلومات کا جہاں تک سوال ہے اور ان معلومات میں نقطۂ نظر کی اہمیت ہے اس نے ہر دو ذرائع ابلاغ کی قدر و قیمت کو بڑھا دیا ہے۔ وحدتِ اسلامی ہنداپنے کارکنان کو حالات کے چلتے ذرائع ابلاغ کی کروٹوں سے بھی روشناس رکھنا چاہتی ہے۔ اس کی اہمیت ضرورت اور استعمال کے لئے وہ ایسے ورکشاپ منعقد کرتی ہے جس سے کارکنان میں جدید ضرورتوں اور اس کے تقاضوں کو پورا کرنے کی صلاحیت پیدا ہو۔ جہاں ذرائع ابلاغ کے بارے میں بنیادی معلومات کو لیکر رہنمائی کی جائیگی وہیں اس کے بہتر استعمال جس سے سماج میں اقدار فروغ پائیں سمجھانے کی کوشش اور اس کے لئے تیاری کی عملی شکلوں کو اختیار کیسے کیا جاسکتاہے بتلایا جائیگا۔ اس ورکشاپ میں اخباروں اور ذرائع ابلاغ سے جڑے ہوئے معروف صحافیوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ جن سے رہنمائی حاصل کی جائیگی۔ اسی کے ساتھ وحدتِ اسلامی ہند کے مرکزی ذمّہ داران بھی اس میں شرکت فرمائینگے۔ معروف صحافی حضرات سے جو صحافت کے میدان میں لمبا تجربہ رکھتے ہیں ان سے خبریں کیسے بنتی ہیں‘ سوالات کیسے create کئے جاتے ہیں، اس کا جواب کتنا اور کیسے دیا جاتا ہے۔ صحافت کی تاریخ اور اس کے اثرات پر مشتمل عنوانات کو ورکشاپ کا حصّہ بنایا گیا ہے۔ موجودہ حالات میں مسلمانوں کو جہاں تعلیمی‘ معاشی‘ قانونی و سیاسی میدان کار میں اپنی صلاحیتوں کو منوانے کی ضرورت پر زور دیا جارہاہے ونہی ذرائع ابلاغ کے شعبہ میں بھی اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ اسی ضرورت کے پیشِ نظر وحدتِ اسلامی ہندکے ذمّہ داران نے اپنے منتخب کارکنان کو جو اس شعبہ میں دلچسپی رکھتے ہیں رہنمائی کے لئے ورکشاپ میں شرکت کے لئے مدعو کیا ہے۔ یہ ورکشاپ 23تا25 اگست 2019ئ؁ تین روزہ ہے۔ جس میں ماہرین سے استفادہ کیا جائیگا۔ ورکشاپ کی اطلاع وحدتِ اسلامی مہاراشٹر کے نقیب شیخ بسم اللہ نے دی۔ پریس سیکریٹری

Share:
Share Tweet Share