Home Press Release مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری مسلم قیادت میں خوف و ہراس پیدا کرنے کے لیے ہے۔(وحدت اسلامی)

مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری مسلم قیادت میں خوف و ہراس پیدا کرنے کے لیے ہے۔(وحدت اسلامی)

by WahdatVision - Sep 23 2021

وحدت اسلامی ہند کے سیکریٹری جنرل جناب ،ضیاءالدین صدیقی صاحب نے اپنے ایک پریس نوٹ میں مولانا کلیم صدیقی کی گرفتاری کو مسلم قیادت میں خوف وہراس پیدا کرنے کے لئے کی گئی کاروائی کہا ہے۔نیز انھوں نے مولانا کو فوری رہا کرنے،اوچھی سیاست ونفرت سے دور رہنے کا بھی انتباہ بھی دیا۔جو لوگ اسلام نہیں جانتے انھیں اسلام سے روشناس کروانا مسلمانوں کا فرض منصبی ہےاور وہ ہر حال میں اپنے اس فرض کو پرا من طریقوں سے جاری رکھیں گے۔ دعوت قبول کرنا ‘نہ کرنا مدعو کی ذمہ داری ہے۔اس لئے کہ اسلام میں زورو زبردستی نہیں ہے ۔ (لا اکراہ فی الدین) دنیا میں اسلاموفوبیا کے حوالے سے جو صورتحال ہے اسکے کچھ مظاہر بھارت میں بھی نظر آرہے ہیں۔ مولانا کلیم صدیقی صاحب کی اپنے چار ساتھیوں سمیت گرفتاری اسی قبیل سے ہے۔اس سے قبل عمر گوتم اور انکے ساتھیوں کی گرفتاریاں بھی اسی وسیع تر مقاصد کو پورا کرنے کے لئےتھیں ۔یوپی کے اعظم خان اور ان کے خاندان کو ہراساں کیا جانا اور سیکڑوں کیس میں حوالات کی نذر کر دینا اسی ذہنیت کا مظہر ہے۔ حیدرآباد کے ممبر آف پارلیمنٹ اسدالدین اویسی کی سرکاری رہائش گاہ جو دہلی میں ہے۔اس پر دن دھاڑے حملہ بھارت میں قانون اور امن کی صورتحال کا مذاق اڑاتے ہوئےنظر آتے ہیں۔ کورونا کی صورتحال میں سب کچھ کھلا ہے اگر کچھ بند ہے تو مذہبی مقامات بالخصوص مساجد ، جس کا اثر مسلمانوں کی سماجی زندگی پر بڑا گہرا پڑ رہا ہے۔ نئی نسل کی ذہنی صورتحال ٪34 کم ہوگئی ہے۔ بے روزگاری سر چڑھ کر بول رہی ہے۔ کاروبار ٹھپ پڑے ہیں۔ عوامی صحت بھی کل ملاکر متاثر ہے۔ ایسے میں نفرت بھری سیاست سے لوگ فائدہ اٹھارہے ہیں۔ انھیں’’ابّا جان‘‘ کہنے میں مزہ آرہا ہےاور مظلوموں سے ’’جےشری رام‘‘ کہلواکر اپنی بہادری کا اعلان کر رہے ہیں۔ یہ اوچھی سیاست ہے جس سے نفرتیں بڑھ رہی ہیں۔ مولانا کلیم صدیقی صاحب تو اسلام کا محبت و امن سے بھرا پیغام لوگوں تک پہچارہے تھے۔ انھیں گرفتار کرکے انتظامیہ نے اپنے ارادوں کو بے نقاب کردیاہے۔ دوسری طرف اعظم خان اور اویسی جیسے سیاستداں تک محفوظ نہیں ہیں۔ شفیق الرحمن برق ؔپر کئی FIRدرج کردی گئیںہے ،اس بات پر جو انھوں نے کہی ہی نہیں تھی۔ مولاناسجاد نعمانی پر کئی FIRہوئیںہیں۔میڈیا جس انداز سے ٹرائیل چلا رہا ہے اس کا صاف مطلب یہ ہے کہ اسلاموفوبیاسے متاثر یہ لوگ مسلمانوں میں خوف و ہراس پیدا کرنا چاہتے ہیں بالخصوص ان کی قیادت کو متاثر کرنا چاہتےہیں۔ ضیاء الدین صدیقی صاحب نے مولانا کلیم صدیقی صاحب کو انکے ساتھیوں سمیت فوری رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہےاور عوام الناس سے اپیل کی ہےسب مل جل کر متحد ہوکر ان حالات کا مقابلہ کریں اور اپنے رب پر توکل کرتے ہوئےاستقامت سے کام لیں۔ ہمت و حوصلوں کو بر قرار رکھیں ۔ پریس سیکریٹری ایم.فلاحیؔ

Share:
Share Tweet Share