Home Press Release م کسانوں کے ساتھ ہیں۔ (وحدت اسلامی)

م کسانوں کے ساتھ ہیں۔ (وحدت اسلامی)

by WahdatVision - Jan 26 2021

بمبئی : وحدت اسلامی کے معتمد عمومی ضیاء الدین صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’’ہم احتجاج کرنے والے کسانوں کے ساتھ ہیں اور ہمارا بھی یہ مطالبہ ہے کہ کسان مخالف زرعی قوانین کو حکومت واپس لے لیں۔‘‘ شدید سردی میں اپنے گھروں سے باہر سڑک پر احتجاج کرنے والے کسانوں کی مانگ کو اہمیت نہ دے کر اسے ٹالنے کی کوشش انتہائی افسوسناک ہے ۔حکومت کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ فی زمانہ حکومتیں عوام کی مرضی اور ان کی رائے سے چل رہی ہیں ،عوامی رائے کو یک لخت نظرانداز کر دینا سوائے انا پرستی کے کچھ نہیں اور حکومت کو اپنی اجتماعی انا سے باز آنا چاہیے ۔یہ دور ہٹلر ،مسولینی یا جنرل ڈائر کا دور نہیں ہے ‘‘ بلکہ عوام کی مرضیات اور افہام و تفہیم کا دور ہے ۔کسانوں سے نتیجہ خیز بات چیت کو پسند کیا جا سکتا ہے لیکن انھیں عدالتوں کی طرح ’’تاریخ پر تاریخ‘‘ دیتے رہنے سے ملک میں انارکی و تاریکی نہ پیدا ہو جائے جس کا شدید اندیشہ ہے۔ کسانوں سے مفاہمت نہ ہونے پر ایک رائے یہ بھی ہے کہ اگر کسانوں کی مان لی جائے اور قوانین واپس ہو جائے تو اس سے قبل کے CAA، NRCاور NPR سے متعلق معاملات پر بھی حکومت کو اپنی مرضی واپس لینی ہوگی ،اس شدید خوف نے حکومت کو کسانوں سے سوتیلا سلوک اپنانے پر مجبور کر دیا ہے۔ شاہین باغ کی کامیاب سعی و جہد پر دہلی فسادات کروا کر پانی پھیر دیا گیا تھا جو کسر رہ گئی اسے کرونا وائرس نے پوری کر دی اورحکومت اپنی مرضی تھوپنے میں کامیاب ہو گئی ،لیکن کسانوں کے سلسلے میں ایسی کوئی حرکت جو انہیں اپنے مقصد سے دور کردے ارباب اقتدار کو اپنانے میں تھوڑی بہت شرم محسوس ہوگی ۔ ساری اپوزیشن اور ملک کا کسان ،اقلیتی اقوام بالخصوص مسلمان کسانوں کے مطالبات کے ساتھ ہیں اور ان کے ملک گیر احتجاج ، ریاستوں میں ہونے والے احتجاج ،ضلعی صدر مقام پر ہونے والے احتجاجات میںکندھےسے کندھا ملا کر اورقدم سے قدم ملا کر ساتھ دینے کے لئے تیار ہیں۔ وحدت اسلامی کے معتمد عمومی (سیکریٹری جنرل )ضیاء الدین صدیقی نے عوام الناس سے اوربالخصوص مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ ’’وہ کسانوں کے مطالبات کا ساتھ دیں اور اس میں شامل ہوں ۔‘‘ پریس سیکریٹری ایم.فلاحیؔ

Share:
Share Tweet Share