Home Press Release سینٹرل وسٹا کے بجائے تعلیم و صحت پر دھیان دیں! -وحدت اسلامی

سینٹرل وسٹا کے بجائے تعلیم و صحت پر دھیان دیں! -وحدت اسلامی

by WahdatVision - Jan 08 2021

بمبئی:کل ہند تنظیم وحدت اسلامی کے سیکریٹری جنرل ضیاءالدین صدیقی نے پریس نوٹ میں کہا کہ مرکزی حکومت سینٹرل وسٹا(پارلمنٹ کی جدید عمارت)پر خرچ کرنے ہونے والے 20ہزارکروڑ کی خطیر رقم کو عوامی صحت و تعلیم پر خرچ کرے یہ زیادہ مناسب ہے۔بجٹ کا بہت کم فیصد تعلیم و صحت پر خرچ ہوتا ہے جب کہ ہمارا معیار تعلیم بین الاقوامی پیمانے پر پورانہیں اترتا ہے۔ایسی ہی شعبہ صحت کی صورت حال ہے،کورونا وائرس سے مقابلے کے لیے ہمیں وینٹی لیٹر کی شدید کمی محسوس ہوئی اور اب بھی ہے۔ سینٹر وسٹا پر 20000 کروڑ خرچ کرنے کے بجائے بھارتی عوام کو تعلیم و صحت میں معیاری تعاون کی ضرورت ہے۔جب کہ ان غریب عوام کے ذریعہ چنے جانے والے عوامی نمائندوں کے لیے موجودہ پارلیمنٹ ہاؤس کافی ہے۔موجودہ حکومت نے اپنے فیصلہ پر عدالتی مہر بھی ثبت کروا لی ہے۔ویسے بھی ملک سے جڑے شعبہ جات پر حکومت اپنی مرضی کو تھوپ کر من مانی فیصلے کروا رہی ہے جس کی مثال ماضی کے ساتھ حالیہ فیصلہ بھی ہے۔ملک کی GDPکا حال تاریخ کا سب سے اندھیر دور ہے لیکن سینٹرل وسٹا پر اربوں پھونکنے کی تیاری ہے۔ خبر رساں ذرائع کی ایک اطلاع یہ بھی ہے کہ نئی عمارت سے بھارت کے ہندو راشٹر کی شروعات ہے۔نئی عمارت کے افتتاح کے لیے فاونڈیشن اسٹون کی رسم کے ساتھ ملک میں بلا اعلان بی جے پی نے اپنے ہندو راشٹر کے مقصد کی شروعات کردی ہے۔اگر ایسا ہے تو ملک کی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کو اس کا نوٹس لینا ضروری ہوگا۔ماضی میں منوسمرتی کے تمام مظلومین سے ملکر اس جدید فسطائت کا مقابلہ کرنا ضروری ہے۔ پریس سیکریٹری ایم۔ فلاحیؔ

Share:
Share Tweet Share