Home Press Release ایم پی میں جنگل راج چل رہا ہے۔

ایم پی میں جنگل راج چل رہا ہے۔

by WahdatVision - Dec 31 2020

ملزموں کو پکڑنے کے بجائے مظلومین کے گھروں کو مسمار کرنا، پولیس کے سامنے غنڈہ گردی کرتے ہوئے مسجد کو توڑنے کی کوشش ہر دو واقعات کی وحدت اسلامی ہند کی جانب سے سخت مذمت کی گئی۔ کل ہندتنظیم ’’وحدت اسلامی ‘‘کے امیر مولانا عطاء الرحمن وجدی ؔنے اپنے ایک پریس نوٹ کے ذریعے مدھیہ پردیش میں ہورہے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ان دونوں واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ مولانا وجدی ؔنے ’’اجین ‘‘میں رام مندر کے لیے چندہ جمع کرنے والی ریلی پر پتھراؤ کی مذمت کرتے ہوئے یہ فرمایا کہ ’’اس کا بہانہ بنا کر کسی گھر کو مسمار کر دینا یہ کون سا قانون ہے اور یہ کس دستور و آئین کے مطابق کیا جا رہا ہے ۔ اسی طرح اندور کے ایک گاؤں میں پولیس کی موجودگی میں شرپسند مسجد کے مینار کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔ قانون کی حفاظت کرنے والوں کے سامنے ہی قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہو تو ایسی نکمی پولیس سے کیا خیر کی امید کی جاسکتی ہے۔ ان دو واقعات پر اپنے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مولانا وجدیؔ نے فرمایا کہ یہ مدھیہ پردیش میں قانون کی حکمرانی نہیں بلکہ جنگل راج چل رہا ہے جس کی مثال کم از کم یہ دو واقعات ہے ۔مسلمانوں کی جماعتوں اور تنظیموں سے مولانا وجدیؔ نے اپیل کی ہے کہ وہ حالات کا نوٹس لیںاور مل جل کر اتحاد و اتفاق کے ساتھ ان معاملات کا مقابلہ کریں۔ پریس سیکریٹری ایم۔ فلاحیؔ

Share:
Share Tweet Share