Home Press Release حیدر آباد کی دو مساجد کی شہادت مجرمانہ عمل ہے(وحدت اسلامی)

حیدر آباد کی دو مساجد کی شہادت مجرمانہ عمل ہے(وحدت اسلامی)

by WahdatVision - Jul 17 2020

بمبئی:وحدت اسلامی ہند کے ایک پریس نوٹ کے مطابق سکریٹری جنرل ضیاء الدین صدیقی نے حالیہ حیدر آباد میں شہید کی جانے والی دو مساجد کے سلسلے میں حکومت تلنگانہ کی سخت مذمت کی ہے۔ایک بیان میں آپ نے کہا ہے کہ مسجد ہاشمی اور مسجد دفاتر دونوں مساجد قدیم تھیں جس کو حکومت تلنگانہ نے شہید کردیا۔وقف بورڈ کے مطابق ان کا مکمل ریکارڈ موجود ہے۔عبادت گاہوں کے قانون کے مطابق 15/اگست 1947کو جو عبادت گاہیں جیسی تھیں وہ ویسی ہی مانی جائے گی،اس قانون کے خلاف حکومت تلنگانہ نے کام کیا ہے اس لیے مجرم ہے۔ حکومت تلنگانہ خود ان مساجد کو ان کی بنیادوں پر تعمیر کرے اور ان کی شہادت پر عوام الناس سے معافی مانگیں وحدت اسلامی ہند نے یہ مطالبہ کیا ہے۔مساجد کو شہید کرکے دوسری جگہ بنانے کے منصوبہ کی بھی وحدت اسلامی نے مذ مت کی ہے جو مساجد جہاں تھیں وہیں ان کی تعمیر کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تلنگانہ کیKRCحکومت کو مسلمانوں کا سچا دوست سمجھاجاتا تھا،مسلمانوں کے ائمہ وعلماء و سیاسی و ملی قائدین سب مل کر اس کی تائید کرتے رہے اور انعام میں ریاستی حکومت نے انہیں بابری مسجد کا”ری پلے“ عطا کیا۔حیدرآباد کے علماء و ائمہ،سیاسی و ملی قائدین کا امتحان ہے کہ وہ اس حکومت سے مساجد کی دوبارہ تعمیر کیسے کرواتے ہیں۔جب کہ اس حکومت کے لیے ووٹوں کی اپیل وہ کر چکے ہیں۔ پریس سکریٹری ایم فلاحی

Share:
Share Tweet Share