Home Press Release نبی کریمﷺ پر فلم ناقابل برداشت(وحدت اسلامی)

نبی کریمﷺ پر فلم ناقابل برداشت(وحدت اسلامی)

by WahdatVision - Jul 17 2020

بمبئی:وحدت اسلامی ہند کے ایک پریس نوٹ کے مطابق امیر وحدت اسلامی ہند مولانا عطاء الرحمن وجدی نے اپنے ایک پریس بیان میں کہا ہے کہ مسلمانان عالم کے لیے پیغمبر اسلام کا مقام ایمان سے تعلق رکھتا ہے۔مسلمان اپنے نبیﷺ کی شان میں ادنیٰ سی گستاخی برداشت نہیں کر سکتا۔اسلاموفوبیا سے متاثرین آئے دن ایسی حرکات کرتے رہتے ہیں جس سے مسلمانوں کی دل آزاری مقصود ہوتی ہے۔ابھی ایک فلم”محمد دی مسنجر آف گاڈ“بنائی گئی جس کی ساری دنیا نے مخالفت کی۔بھارت میں وہی فلم ہندی میں ڈب ہوکر ریلیز ہونے والی ہے۔اس پر وحدت اسلامی ہند نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ ایسے تمام لوگوں کوجو اس قماش کی سوچ رکھتے ہیں متنبہ کیا ہے کہ وہ اپنی اوقات میں رہیں کسی کے مذہبی معاملات کو اچھال کر وجھوٹ بول کر بڑے بننے کی کوشش نہ کریں۔حکومت سے وحدت اسلامی نے مطالبہ کیا ہے کہ اس فلم کو ریلیز نہ کیا جائے۔اگر یہ فلم ریلیز ہوتی ہے تو لا اینڈ آڈرکا مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت کی ہوگی۔ مسلمانوں سے وحدت اسلامی نے اپیل کی ہے کہ صبر و ضبط کا مطاہرہ کریں ان شاء اللہ گستاخانِ رسالت مآبﷺ اپنے منشا کو پورا نہیں کر پائیں گے۔ ذات اقدس پر کوئی حرف نہ آئے گا۔ہمیں اپنی نبی ﷺکی اتباع کرنی چاہیے اور اس کردار کو زندگی کا حصہ بنانے کی ضرورت ہے۔نیز محمدﷺ کی زندگی کو برادران وطن تک پہنچانے کی ضرورت ہے تاکہ عظیم شخصیت کا انہیں بھی تعارف ہوسکے۔ پریس سکریٹری ایم فلاحی

Share:
Share Tweet Share