Home Press Release مارکٹ کھل رہا ہے تو مساجد بھی کھلنی چاہیے (وحدت اسلامی)

مارکٹ کھل رہا ہے تو مساجد بھی کھلنی چاہیے (وحدت اسلامی)

by WahdatVision - May 18 2020

بمبئی:وحدت اسلامی کے معتمد عمومی ضیاء الدین صدیقی کے پریس سیکریٹری کے مطابق مارکیٹ کھولنے کو لیکر سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مارکیٹ جہاں کھولا جارہا ہے وہاں مساجد بند نہیں رہ سکتی ۔انہیں بھی کھولنا چاہیے۔ضروری اشیاء کے علاوہ مارکیٹ کے کھولنے کے اشارے حکومت کی جانب سے مل رہے ہیں بعض تاجر حضرات رمضان اور عید کے بازار کو لیکر اپنی دلچسپی دکھلا رہے ہیں ۔وحدت اسلامی نے اس پر اپنے موقف کا اظہار کیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے یہ دو مہینوں میں جتنی کوششوں سے کورونا کا مقابلہ کیا گیا وہ عام مارکیٹ کے کھلتے ہی بے نتیجہ ثابت ہوگی۔گاہکوں کی بھیڑ اور خریداروں کے رش کی وجہ سے طبعی دوری کی احتیاطی تدابیر بے معنی ہوکر رہ جائے گی اور Covide-19 کو پھیلنے کا ایک اور موقع مل جائے گا۔حکومت شراب کی دکانیں کھول کر دیکھ چکی ہے احتیاطی تدابیر کی کس قدر دھجیاں اڑائی گئی تھیں۔اس لیے عید بازار اور عام مارکیٹ کو کھولا نہ جائے اور اگر حکومت فیصلہ کر چکی ہے تو مساجد بھی بند نہیں رہ سکتی انہیں کھلنا چاہیے تاکہ رمضان جیسے مہینے کی معتبر عبادتیں لوگ ادا کرسکیں۔وحدت اسلامی کے معتمد عمومی نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عید سادگی سے منائیں اور خریداری ومارکیٹنگ سے بچے ہوئے پیسوں سے ضرورت مندوں ومعاشی پسماندہ خاندانوں کی مدد کریں۔رمضان میں یہ عمل وقت کی ضرورت کے اعتبار سے ترجیحی بنیادوں پر اختیار کیا جانا چاہیے ۔اپنے رشتہ داروں وپڑوسیوں کا خصوصی خیال رکھیں اور ان کی ضرورتوں سے آگاہ رہیں۔خدمت خلق (حقوق العباد)کا مذہب وملت سے اوپر اٹھکر انسانی بنیادوں پر کرنے کی ضرورت ہے۔آخر میں موصوف نے ان لوگوں کی جان مال اور عزت وآبرو کی حفاظت اور اس میں اضافے کے لیے دعا کی جو مستقل ان کار خیر کے کاموں و سرگرمیوں میں لگے ہوئے ہیں۔ ایم فلاحی پریس سکریٹری

Share:
Share Tweet Share