Home Press Release تبلیغی جماعت سمیت مسلمانوں کو بدنام نہ کیا جائے - وحدت اسلامی ہند

تبلیغی جماعت سمیت مسلمانوں کو بدنام نہ کیا جائے - وحدت اسلامی ہند

by WahdatVision - Mar 31 2020

وحدت اسلامی ہند کے پریس نوٹ کے مطابق حالیہ میڈیا کے ذریعہ تبلیغی جماعت کو بدنام کرنے اور اس پر پابندی کی باتیں کی جارہی ہیں۔اس پر وحدت اسلامی نے سخت غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔ لاک ڈاؤن ہونے سے قبل ہی مرکز نظام الدین نے اپنے یہاں لوگوں کی تعداد و علاقے سے حکومت کو مطلع کردیا تھا۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے کچھ لوگ مرکز نظام الدین میں ہی رہ گئے۔تمل ناڈو کے ایک صاحب کی موت واقع ہوئی وہ طبعی موت سے جاں بحق ہوئے لیکن اس کو بہانا بنا کر سارے لوگوں کو کورنٹائن کردیا گیا ہے۔ یہ سب کام صحت عامہ کے شعبہ اور مرکز نظام الدین کے آپسی تال میل سے ہورہا ہے۔اس کو ہوّا بنا کر میڈیا اور دہلی حکومت نے واویلا مچا دیا ہے۔ دراصل کورونا وائرس میں بھی موجودہ حکومت ومیڈیا ہندو مسلم اجزاء تلاش کررہی ہے۔کچھ دن قبل کورونا وائرس کی تصویر پٹھانی لباس میں دکھلائی گئی گویا یہ وائرس مسلمان ہے!اور اب تبلیغی مرکز کو لے کر اس کو بدنام کیا جارہا ہے۔اگر ایسا ہی ہے تو احتیاطی تدابیر کے اعلان کے بعد دو روز ملک کی پارلیمنٹ کیوں چلائی گئی۔ ۲۲/مارچ اتوار کو ایودھیا میں یوگی اور ان کے بھگت کیا کررہے تھے،ویشنو دیوی میں پھنسے ہوئے یاتری کیا بیماری کا سبب نہیں بن سکتے۔مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ کا حلف لینا اور اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنا کیا کورونا کو دعوت نہیں دیتا۔دہلی کی سرحد پر بہار،بنگال اور یو پی جانے والے ہزار ہا ہزار مزدور وں کی بھیڑ۔کس کو ذمہ دار بنائیں گے آپ؟ وحدت اسلامی ایسے وقت میں تبلیغی جماعت کے ساتھ ہے اور حکومت کی ہر منفی کاروائی کی مذمت کرتی ہے۔مسلمانوں سے اپیل کرتی ہے کہ ایسے حالات میں کسی جماعت تو کیا کسی فرد کو بھی اکیلا نہ چھوڑیں سب کی پشت پناہی کرتے رہیں۔کیوں کہ کورونا کی آڑ میں کہیں ہماری اجتماعیتیں ٹارگیٹ نہ کی جارہی ہوں اور ہمیں حالات کی نزاکت میں اس کا احساس ہی نہ رہے۔ ضیاء الدین صدیقی معتمد عمومی وحدت اسلامی ہند

Share:
Share Tweet Share