Home Campaign زندگی میں دوسری بار یا اس سے زائد حج پر جانے والوں کی خدمت میں ایک مشورہ
Campaign

زندگی میں دوسری بار یا اس سے زائد حج پر جانے والوں کی خدمت میں ایک مشورہ

ذرا سوچئے!
سعودی عرب نے بیرونی حاجیوں کو اس سال حج پر آنے سے منع کردیاہے وجہ وبائی مرض کا پھیلاؤ بتلایا گیا ہے۔اس وباء کو روکنے کے لئے نہ کوئی ویکسین ہے اور نہ کوئی دوا۔ احتیاطی تدابیر میں ہاتھ منھ دھونے،آنکھ ناک اور منھ کی حفاظت اور تیسرے تالہ بندی اور لاک ڈاؤن۔
لاک ڈاؤن نے غریبوں اور معاشی طور پر پسماندہ خاندانوں کی کمر توڑ دی ہے۔وہ مدارس جو رمضان کے چندے پر چلا کرتے تھےاب وہ مدارس بھی اپنے اساتذہ کو فارغ کر رہے ہیں۔وہ ائمہ کرام جن کا وظیفہ جمعہ کے چندے سے وابستہ تھا مساجد کے بند کئے جانے کی وجہ سے بری طرح متاثر ہے۔ہزاروں خاندان ایسے ہیں جو منھ سے مانگ نہیں سکتے لیکن ان کے چہرے بولتے ہیں ۔اسی سلسلے میں وہ غریب والدین بھی ہے جن کے گھر جوان بیٹیوں کے نکاح ہونے ہیں، ایسے مریض بھی ہے جن کا علاج مشکل اور مہنگا ہوگیا ہے، ایسے اساتذہ بھی ہیں جو غیر امدادی اسکولوں میں پڑھا رہے تھے ، رکشہ ڈرائیورس، روز محنت مزدوری کرنے والے لوگ سب کے سب لوگ پریشان ہیں ۔
جن حضرات نے ایک مرتبہ حج کرلیا ہے اور اس فرض کی ادائیگی کے بعد انہوں نے حج پر جانے کا مزید ارادہ کر لیا تھا ان حضرات کے لئے یہ اطلاع ہے کہ حکومت سعودیہ نے بیرونی حجاج کو حج پر آنے سے روک دیا ہے۔حج کمیٹی اور ٹورس والوں نے رقمیں واپس کرنا شروع کردی ہے۔ ایسے حضرات جو زندگی میں دوسری مرتبہ یا اس سے زائد حج کی تیاری میں تھے ان کے لئے ایک ادنیٰ مشورہ یا تجویز ہے ۔

ذرا سوچئے گا۔!!
ایسے تمام حجاج اپنی رقمیں ضرورتمندوں کے لئے نکالیں۔اللہ انہیں یقیناً حج ِمقبول کا ثواب عطا فرمائے گا۔
بھوک سے تلملاتے ہوئے خاندان، دوا سے محروم افراد اور حنا لگی بیٹیوںکی ہتھیلیاں، ائمہ اور اور اساتذہ کے خاموش چہرے، محنت مزدوری کرنے والے محتاج و ضرورتمندوں کی متلاشی نگاہیں آپ کی امداد کی منتظر ہے، کیونکہ اس وبائی زمانے میں یہیں لوگ سب سے زیادہ مستحق ہے اور اللہ نے آپ کو نوازا ہے۔

ذرا سوچئے گا ضرور!!!
#Lockdown #Hajj2020 #WahdatVision #Corora #Covid19

 

Share:
Share Tweet Share

Leave a Comment