Home Article جس کی لاٹھی اس کی بھینس ۔
Article

جس کی لاٹھی اس کی بھینس ۔

سادھوی پرگیہ ٹھاکر مالیگاؤں بلاسٹ کی ایک ملزمہ ہے، اس ملزمہ کی موٹرسائیکل بلاسٹ کے لئے استعمال ہوئی تھی اور ان دھماکوں کی منصوبہ بندی کی کئی اہم نشستوں میں اس نے شرکت کی تھی، اس کے ثبوت سب موجود ہیں، لیکن ہائی پروفائل شخصیت ہونے کی وجہ سے اسے جلد ہی ضمانت پر رہائی مل چکی ہے۔ ایل. کے . ایڈوانی( سابق نائب وزیراعظم) مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ کی بہت ہی قریبی بتائی جاتی ہے۔ اب اسے بھوپال سے پارلیمنٹ الیکشن لڑنے کے لیے بی جی پی کی نمائندگی دی گئی ہے۔یعقوب میمن اور اس کی بہن کی کار ممبئی بلاسٹ میں استعمال ہوئی تھی جس کی وجہ سے اسے پھانسی اور اس کی بہن کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ۔ ’’پرگیہ ٹھاکر ‘‘کو بی جی پی کی امیدواری دی جاتی ہے اور ’’یعقوب میمن ‘‘کو پھانسی پر چڑھایا جاتا ہے۔ اسے کہتے ہیں "جس کی لاٹھی اس کی بھینس"

Tags:
Share:

Leave a Comment